MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔ مریم نواز کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) صدر کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔
مختلف ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لاہور سمیت ملک بھر کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ انکوائری کرے گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

- Advertisement -

آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ منہ اور کھر کی بیماری جانور ہی نہیں بلکہ انسانوں کو بھی ہوتی ہے، ہم نہ صرف جانوروں بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کی بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈولتی معیشت اب سنبھلنے لگی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے چھہتر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، شہباز حکومت میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں، عوام کو پنجاب حکومت کے منصوبوں کا ثمر ملنا شروع ہوگیا، جو کچھ ہو سکا پنجاب کے عوام کیلیے کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.