Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفیٰ دیا جائے،لیاقت شاہوانی

0 473

کوئٹہ (مسائل نیوز)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفیٰ کے مطالبہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال خان بلوچستان کے منتخب وزیر اعلی ہیں وہ معمولات حکومت احسن انداز میں چلارہے ہیں۔ ہفتے کو اپنے بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفیٰ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال کو اتحادی جماعتوں کی اکٹریت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی دائر کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات سے مایوس ہے ورنہ ایک ماہ میں اجلاس بلا لیتی کیونکہ پی ڈی ایم کو گذشتہ ایک سال سے ہر فورم پر ناکامی کا سامنا رہا اب بھی ناکامی انکی مقدر ہے۔

- Advertisement -

Leave A Reply

Your email address will not be published.