ریمبو کی گرفتاری 4 پولیس اہلکاروں کی نوکری لے ڈوبی! انوسٹی گیشن انچار ج سمیت چار اہلکاروں کو کیوں گرفتار کر لیا گیا ؟
لاہور (مسائل نیوز) مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کی گرفتاری کے بعد حوالات سے اس کی ویڈیو بنانے کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے کے معاملے میں انوسٹی گیشن انچار سمیت چار اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے ، ان اہلکاروں میں الیاس، رمضان ، شہباز اور نعیم شامل ہیں ۔ پولیس کا کہناتھا کہ تمام افراد کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیاہے ۔اہلکاروں نے ویمبو کا حوالات میں انٹرویو کرایا جس سے تفتیش متاثر ہوئی ہے ۔