Ultimate magazine theme for WordPress.

ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف! الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا

1 193

اسلام آباد(مسائل نیوز) ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا۔ تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ پر ڈائریکٹر ایم آئی ایس کو معطل کر کے ان کے خلاف باضابطہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی۔

- Advertisement -

گڑبڑ کے انکشافات پر قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو دے دیں۔ الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی سفارش پر پوری ووٹرز فہرستوں کو دوبارہ مرتب کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز سے ڈیٹا کلیکٹرز ڈسپلے سنٹرز کی تعداد مانگی لی گئی۔ دوسرے مرحلے میں تصدیقی مہم کے لئے سٹاف کی تربیت کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم ہوگی۔

مہم میں 11 کروڑ سے زائد ووٹرز کا ان کی مرضی سے اندراج ہوگا۔ ڈیٹا فیڈنگ کے بعد ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی فہرستیں رکھی جائیں گی۔ ووٹرز کو درستگی، اندراج اور اعتراضات کا وقت دیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں اعتراضات پر فیصلے کر کے حتمی ووٹرز لسٹیں جاری کی جائیں گی۔ عام انتخابات 2023 کے لئے نئی مرتب شدہ ووٹرز لسٹیں استعمال ہونگی۔ تصدیقی مہم مکمل ہونے تک موجودہ ووٹرز لسٹیں برقرار رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.