Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت آوران زلزلہ کے بعد ماڈل کو اپناتے ہوئے عوام کو گھر وسہولیات فراہم کرے،نیشنل پارٹی

3 192

کوئٹہ(مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہرنائی و شاہرگ میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے نے ہرنائی وشاہرگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں اور مال مویشی و مکانات کے بہت نقصان ہوا ہے۔حکومت آوران زلزلہ کے بعد ماڈل کو اپناتے ہوئے عوام کو گھر وسہولیات فراہم کرے نیشنل پارٹی کے قیادت و کارکن ہرنائی و شاہرگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ہرنائی و شاہرگ میں قیامت برپا ہوا اور زلزلے نے ایک ہی جھٹکے میں عوام کی زندگیوں کو چھینا اور سیکنڑوں کو زخمی کردیا اور لوگوں کے مکانات کو منہدم کرگیا۔قدرتی آفات انسان کے کنڑول میں نہیں لیکن اس کے بعد ان مشکلات سے نبردآزما ہونے کیلیے حکومت کو نہ صرف الرٹ رہنا ہوتا ہے بلکہ ہنگامی بنیادوں پر عوام کے مسائل ومشکلات کا ازالہ کرنا اسی کی ذمہداری ہے۔۔بیان میں کہا گیا کہ ہرنائی و شاہرگ کے عوام اس وقت بے یار و مددگار ہے۔ان کو چھت اور خوراک و صحت کی سہولیات کی شدید ضرورت ہے۔حکومت کی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت مذید قیامت برپا کریگی اور عوام بھوک علاجِ معالجہ نہ ہونے اور دیگر مسائل سے زندگی ہار جائے گے۔حکومت اپنی تمام تر توجہ متاثرہ علاقوں میں رکھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.