MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور کے معروف نجی سکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر چوکیدار گرفتار

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پولیس نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوھدری کے حکم پر گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم عرفان امپیریل لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے اور اس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کو ڈر کی وجہ سے بخار ہوگیا۔متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔مزید تفتیش کے لیے ملزم کو

- Advertisement -

انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزکیپٹن(ر)سہیل چوھدری نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.