عائشہ اکرام کو پارک میں لے کر نہیں گیا بلکہ ۔۔۔ ملزم ریمبو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
لاہور (مسائل نیوز)گریٹر اقبال پارک واقعے کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے مرکزی ملزم ریمبو نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ میں اور عائشہ گریٹر اقبال پارک گئے جہاں لوگوں نے برا سلوک کیا، بہت مشکل سے میں نے عائشہ کو پارک سے گھر پہنچایا تھا، مجھے بھی نامزد کردیا گیا۔ملزم ریمبو نے دوران تفتیش بتایا کہ عائشہ کو گریٹر اقبال پارک لے جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا، عائشہ نے جس کے ساتھ پارک جانا تھا اس کے
بھائی کی موت ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزمان میں عامر سہیل عرف ریمبو، ظفر، محسن علی، حسنین، منصب علی، صدام علی، بلال اور آصف عظیم شامل ہیں۔اس سےقبل عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کراویا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔عائشہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔