آئی پی ایل: میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹر دیپک چاہر نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی
دبئی (مسائل نیوز)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے ہاتھوں شکست کے باوجود چنئی سْپر کنگز (سی ایس کے) کے کھلاڑی دیپک چاہر نے اسٹیڈیم میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سیزن کے میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سْپر کنگز کو شکست دی جس کے بعد جہاں پوری ٹیم اْداس تھی وہیں ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی ناکامی کو یادگار دن میں تبدیل کردیا۔دیپک چاہر نامی بھارتی کرکٹر نے میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم
میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جس پر اْن کی گرل فرینڈ نے فوراََ ’ہاں‘ کہہ دی۔ بھارتی کرکٹر نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہے۔دیپک چاہر اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہیں جس کے بعد اْن کی گرل فرینڈ بھی اْنہیں انگوٹھی پہناتی ہیں۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے کیپشن میں لکھا کہ خاص لمحہ۔ بھارتی کرکٹر کی پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اْن کے لیے خواہشات کا اظہار بھی کیا