Masael Quetta

نواز شریف کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں،شیخ رشید

1 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نواز شریف کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں،شیخ رشید احمد

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں،لیڈر وہ ہوتا ہے جو ملک میں جیتا مرتا ہے ، نوازشریف کو بھی واپس آنا چاہیے ،بھارت اور اسرائیل ملکر پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں ، تقاضہ ہے ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں ،جو لوگ اس ملک میں انتشار اور خلفشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنا چاہتے ہیں وہ منہ کے بل گریں گے،

- Advertisement -

خلیجی ممالک میں منظورہ شدہ ویکیسنز کے بوسٹر شاٹ کے اندراج کےلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا،اسلام آباد میں تحفظ یقینی بنانے کےلئے 2ہزار ہولیس اہلکاروں کی بھرتی کی درخواست کی ہے جس میں پہلے مرحلے میں ایک ہزار اور دوسرے مرحلے میں مزید ایک ہزار اہلکار رکھے جائیں گے،کورونا کے باعث 14 اگست لال حویلی پر آتش بازی نہیں ہوگی۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن افراد نے چینی ویکسین لگائی ہے جو خلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ہے ان کےلئے رواں ہفتے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائےگا جس میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی سیاحتی ویب سائٹ کے مطابق سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے غیر ملکیوں کو منظورہ شدہ چاروں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔سعودی حکام کی جانب سے ملک میں آنے والے افراد کے لیے آکسفورڈ/ ایسٹرازینیکا، فائزر/بائیو این ٹیک یا موڈرنا ویکسین کی منظوری دی تھی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت این ڈی ایس اور اسرائیل مل کر جو پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں وہ اس بات کا تقاضہ ہیں کہ ہم یکجا ہو کر ان کا مقابلہ کریں۔اس ملک کی بدنصیبی کے اپوزیشن کو سمجھ نہیں ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں اس خطے کی کیا صورتحال ہوگی اور یہ کہنا کہ کسی کو گرفتار کیا تو یہ ہوجائے گا، کچھ نہیں ہوگا، اپنی کوشش آپ کرلیں، قانون اپنی جگہ پر ہے جس کی خلاف ورزی پر قانون کا اطلاق ہوگا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.