کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ایس پی پولیس کے خلاف مقدمہ کی اندراجج سے متعلق عدالتی فیصلہ بجلی روڈ تھانے میں جمع کرادیا۔پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن ارکان صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی ،نصراللہ زیرے ،عبدالواحد صدیقی ،احمدنواز بلوچ،میرزابد علی ریکی ،اخترحسین لانگو ودیگر پرمشتمل وفد نے بجلی روڈ تھانے جا کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اپوزیشن کی جانب سے دائر 22اے کی درخواست پر عدالتی فیصلہ بجلی روڈ تھانے میں جمع کرایا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سمیت دیگر اراکین ودیگر کاکہناتھاکہ اپوزیشن نے آج تھانے میں سیشن کورٹ کا فیصلہ پیش کیابلوچستان کی عوام حقیقی ترجمان سیاسی جماعتوں نے تہہ کررکھاہے کہ صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا18جون کو اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے ساتھ ظلم ناانصافی کی گئی بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی اراکین اسمبلی کے ساتھ پولیس نے تشدد کرکے زخمی کیاپولیس نے پوزیشن اراکین اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا گیا18جون کو اپوزیشن نے وزیراعلی سمیت پولیس کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے درخواست دی تھی،
انہوں نے کہاکہ درخواست پر علمدرآمد نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے رجوع کیا،سیشن کورٹ نے پولیس کو ہدایت کی کہ وزیراعلی سمیت دیگر خلاف مقدمہ درج کیا جائے 7اگست کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے اپوزیشن کی درخواست منظور کر لی تھی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے پولیس کو وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 18 جون کو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن اراکین زخمی ہوئے تھے۔