کوئٹہ سرینا ہوٹل اور سریاب میں د ھماکے بزدلانہ کارروائی ہے ،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ سرینا ہوٹل کے قریب اور سریاب روڈ پر بم دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے ،سازش کے تحت بلوچستان کی پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے،قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کے دفاع اور عوام کے جان ومال کی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بے مثال قربانیوں دے رہے ہیں
پولیس اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، دہشت گرد عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںدہشت گرد عناصر کے خاتمے تک انکے خلاف کارروائیاں جاری رہے گے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردوں کے خاتمے اور قیام امن کےلئے صوبائی حکومت ، سیکورٹی ادارے ایک پیج پر ہے کوئٹہ سرینا ہوٹل اور سریاب میں د ھماکے بزدلانہ کارروائی ہے جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ہمارے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا،
شہدا ءاپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کر رہے ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے صوبائی وزیر نے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہداءکے درجات کو بلند فرمائے۔دریں اثناءصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کچلاک میں اے این پی کے مرکزی رہنماءملک عبیداللہ کاسی کی شہادت پر انکے گھر جاکر انکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔