جسٹس نعیم اختر افغان نے بی ایچ سی کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔
مسائل نیوز ڈیسک
بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان کا بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ حلف لینے کے بعد عدالت عالیہ پہنچنے پر معزز جج صاحبان و دیگر سٹاف نے شاندار استقبال کیا بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان چیف جسٹس صاحب کے پرتپاک استقبال کے لئے عدالت عالیہ میں موجود تھے جناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جناب جسٹس محمد اعجاز خان سواتی، جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، جناب جسٹس ظہیرالدین کاکڑ ،جناب جسٹس عبداللہ بلوچ، جناب جسٹس نذیر احمد لانگو ، جناب جسٹس روزی خان بڑیچ ،جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ نے فرداً فرداً چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ راشد محمود نے عدالت عالیہ کے اسٹاف کی جانب سے نئے چیف جسٹس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کیا
اس موقع پر نئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان پر ملازمین کی جانب سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں بعدازاں ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان نئے چیف جسٹس کے چیمبر تشریف لے گئے اور چیف جسٹس صاحب کو ان کے منصب پر جلوہ افروز کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اس موقع پر چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ نے بھی منصب سنبھالنے پر نئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو ان کے چیمبر میں مبارکباد دی قبل ازیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو عدالت عالیہ پہنچنے پر خوش آمدید کہنے کے لیے ان کے اعزاز میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے پر تپاک استقبال پر اپنے ساتھی جج صاحبان اور ہائی کورٹ کے تمام عملے کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔