ایسا لگتا ہے سلگتا بلوچستان حکمرانوں کے مفاد میں ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ(مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے سلگتا بلوچستان حکمرانوں کے مفاد میں ہے۔اس لیے وہ بلوچستان کی سیاسی مسئلے کے حل کے بجائے ایندھن ڈالتے ہیں۔لیکن وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر آگ اور اس کی تپش ہر ایک کو لپیٹ میں لیتا ہے۔ائین ایک ایسا دستاویز ہے جو قانون کے زریعے شہری کی سیاسی معاشی اور سماجی حقوق کی فراہمی اور شناخت کو برقرار رکھتا ہے۔آئین و قانون ہی ملک میں موجود قوموں کے قومی سوال اور سماج میں طبقاتی سوال کے تدارک کرسکتا ہے۔لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جو آئین و قانون کی منافی عمل اور انسانی آزادی پر سنگین قدغن ہے۔نیشنل پارٹی عید کے اس پر مسرت موقع پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سیآئین وقانون کی فتح ہوگی اور لواحقین کے گھروں میں خوشیاں میسر ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ،میر عبدالخالق بلوچ،نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو یونس بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی خدائے رحیم لہڑی میر غفار قمبرانی، ٹکری صدام لانگو ہدایت اللہ جتک سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سنجیدگی و بصیرت سے گورننس کرنا ہوگا۔عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات دلانا ہوگا۔پیڑول بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہوگا۔عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے۔ورنہ ملک میں ایک نوالے کیلیے بھی قتل وغارت گری ہوسکتی ہے۔امن شدید طور پر متاثر ہوسکتا ہے۔جس سے ملک مذید بحرانوں میں گر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو شعوری طور پر بلند ہونا ہوگا اور ہر ذی شعور کو بلوچستان کی سیاسی معاشی و سماجی مسائل میں کردار ادا کرنا ہوگا۔تب بلوچستان میں زندگی کو تبدیل وبہتر کیا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی اپنی قومی سیاسی ذمہ داریاں نبھانے اور اہداف کے حصول کو شعوری و فکری طور پر جاری رکھے گی
- Advertisement -
[…] نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ قوموں کے وجود کا تسلیم سے انکار کی منفی روش […]