Masael Quetta

سری دیوی میرے لیے متاثرکن شخصیت ہیں، عائزہ خان

0 504

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سری دیوی میرے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے سری دیوی کی ساڑھی جیسی پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

عائزہ خان نے لکھا کہ ’میری بہت سی پسندیدہ اداکاراؤں میں سری دیوی سرفہرست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، افسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت ایک اداکارہ اور ماں، سری دیوی میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہوں جس نے مجھے پسندیدہ اداکاراؤں سے مشابہت رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں سوچا تھا کہ میں ایسا بھی کر سکتی ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.