MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کومشکلات کے دلدل سے نکالنا کمزور بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کے بس کی بات نہیں ، عبدالغفور حیدری

2 528

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سوراب(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کومشکلات کے دلدل سے نکالنا کمزور بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کے بس کی بات نہیں ،پی ڈی ایم خاموش یا کمزور نہیں ہوئی، سوات کے کامیاب جلسہ سے حکومت کی چیخیں نکل چکی ہیں، ،پی ڈی ایم سیراہیں جدا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو بہت جلد اپنے فیصلے کااحساس ہوگا، سوات میں اپوزیشن کے کامیاب جلسہ سے صرف حکومت ہی نہیں پی پی بھی ورطہ حیرت میں پڑچکی ہے، یہ سیلاب رکنے والا نہیں اب اگلا پڑاؤ کراچی ہے، قوم سے وعدہ کرچکے ہیں کہ انہیں نااہل مسلط ٹولے سے نجات

- Advertisement -

دلاکر دم لیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ معراج العلوم کلی سرخ سوراب میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی حمایت اور اپنی حیثیت کھوچکی ہے ،اکثریت نام کی کوئی چیز اس کے پاس نہیں محض ضد کی کمزور اور مصنوعی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری آسمان کو چھورہی ہے چالیس فیصد پاکستانی غربت کی تشویشناک لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں

مگر ان کی حالت زار پر توجہ دینے کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں ، قوم کو مشکلات کی اس بھنور سے صرف پی ڈی ایم میں شامل حقیقی سیاسی جماعتیں نکال سکتی ہیں، آئندہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی ہے، انہوں نیکہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آئے روز مختلف متنازعہ بل پیش کرکے ہمارے دینی، معاشرتی اقدار پر وار کیا جارہا ہے، شرعی احکامات سے متصادم قوانین کسی صورت قبول نہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.