Masael Quetta

کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار، 25 سے زائد مسافر زخمی

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل(ویب ڈیسک)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار، 25 سے زائد مسافر زخمی، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل،زخمیوں میں اکثریت کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے،شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی علی الصباح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اے جے

- Advertisement -

موورز مین آر سی ڈی شاہراہ پر بیلہ کے قریب لنگڑا کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار انور ولد محمد سکنہ منگھو پیر کراچی، احمد ولد ادریس سکنہ کیماڑی کراچی، امیرالدین ولد عبدالرحمان سکنہ کوئٹہ، صفیہ زوجہ محمد اللہ سکنہ قائد آباد کراچی، امیر ولد غلام محمد سکنہ قلعہ سیف اللہ، ہاشم ولد باول سکنہ قلعہ سیف اللہ، عبداللہ ولد زرین سکنہ قلعہ سیف اللہ، غوث الدین ولد زیارت، گل سکنہ ملیر کراچی چار سالہ آصف ولد محمد اللہ سکنہ کراچی ،

ڈھائی سالہ نوریہ بنت محمد اللہ سکنہ کراچی، سات سالہ جانو بنت حنیف، پانچ سالہ زینب بنت حنیف سکنہ چمن، گل مکئی زوجہ محمد حنیف سکنہ چمن ، اور نو ماہ کا شیر خوار بچہ محمد ولد حنیف سکنہ چمن اور کچھ نامعلوم شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقو عہ پر پہنچ گئے۔زخمیوں کو پولیس کے جوانوں، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ریسکیو کیا زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ لایا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.