اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا میں پاکستان کے الگ ہونے کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیوریٹ نہیں،ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے،ہم دنیا سے لاتعلق نہیں رہ سکتے،خدانخواستہ افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہو گی تو پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکہ کا تعمیری پارٹنر ہے ،
دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں ،مقصد افغانستان میں امن ہے ،،افغانستان میں اکتیس اگست تک انخلا مکمل کیا جائے گا،تین ٹریلین خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ،مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے گلوبل پارٹنر کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کااجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر شیری رحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی انخلا ء کی صورتحال پر بحث کی گئی ۔چیئرپرسن کمیٹی شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔