MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلیکٹڈ وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

1 804

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت و تعلیم

- Advertisement -

کے لئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے صرف 30 ارب روپے مختص کرنا عوام کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے کردینے کے مترادف ہے، صحت کے لئے بجٹ میں صرف 3.3 فیصد فنڈز مختص کرکے پی ٹی آئی حکومت نے واضح کردیا کہ عوام کی صحت ان کی اولین ترجیح نہیں ہے۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کے لئے بجٹ میں 68 ارب روپے اور وبا سے بچا کے لئے صرف پانچ ارب روپے کے فنڈز رکھنا عوام دشمنی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.