MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ نے این 25 بلوچستان ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مسترد کردی

1 480

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے این 25 بلوچستان ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالت نے این ایچ اے سے شاہراہوں کی مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی جبکہ چیف جسٹس گلزار احمدنے این ایچ اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے سے ملک بھر میں حادثات کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے ممبر پلاننگ شاہد احسان سے مکالمہ کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ این ایچ اے کسی روڈ پر معیاری کام نہیں

- Advertisement -

کر رہا،این ایچ اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ این ایچ اے کی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہے، این ایچ اے کی کوتاہی کی وجہ سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ

ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھوں پر ہے،این ایچ اے میں کرپٹ ادارہ بن چکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائے وے کی زمینوں پرلیز کے پیٹرول پمپس، ہوٹل، دوکانیں بن گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.