Ultimate magazine theme for WordPress.

نوجوان نسل کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیاجارہاہے‘نعمت اللہ ظہیر

1 625

پچاس فیصد نوجوان منشیات کے عادی بن گئے ہیں‘جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہےوفاقی سیکرٹری انٹی نارکوٹکس اکبر درانی سے ملاقات کے دران بات چیت

اسلام آباد/کوئٹہ(مسائل نیوز)چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ  نوجوان نسل کوسوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیاجارہاہے اِن منشیات کے اڈوں کی وجہ سے ہمارے 50فیصدنوجوان منشیات کے عادی بن گئے ہیں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے منشیات کے عادی نوجوان خودکشیاں کرنے پرمجبورہوگئے ہیں‘یہ بات انہوں نے گزشتہ رو اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری انٹی نارکوٹکس اکبر درانی سے ملاقات کے دران بات چیت کرتے ہوئے کہی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کا کہنا تھا کہ شہرمیں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے والے بھی منشیات کے عادی لوگ ہیں جس کی زمہ داری پولیس پرعائدہوتی ہے

- Advertisement -

افسوس کی بات ہے کہ منتخب نمائندے بھی اِس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلوچستان میں بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز نوجوان نسل برائیوں اور منشیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ دار ی حکومت بلوچستان پر عائد ہو گی اس بلوچستان کے 50 فیصد آبادی کے نوجوان منشیات کی طرف گئے صوبے بھر میں کھیل کی میدان ویران ہے لیکن منشیات کے اڈے آباد ہے مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں آسامیاں خالی ہے لیکن حکومت وقت جان بوجھ کر نکالنے سے گریزاں ہے پوسٹیں مشتہر ہونے کے بعد کچھ نا گزیر وجوہات کی بنا پر کینسل کرتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہوگئے اور لاکھوں کی تعدا دمیں نوجوان نشے جیسے لعنت میں مبتلا ہو چکے ہیں

 اس موقع پر اکبر درانی نے نعمت اللہ ظہیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بہت پسماندہ صوبہ ہے وہاں پر منشیات کے خلام کام کرنے کی ضرورت ہے وفاقی حکومت بلوچستان کی فلاح و بہود کیلئے کوششیں کر رہی ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بلوچستان بھر میں اچھی کارکردگی دیکھانے پر آپ کو صدر مملکت پاکستان نے صدارتی تمغے سے نوازا ہے یہ اعزاز بلوچستان کے عوام کیلئے بہت فخر کی بات ہے انشاء اللہ وفاقی حکومت کی تعاون سے آپ کی فاؤنڈیشن کو فنڈز اور کھیل سمیت نوجوانوں کی فلاح و بہود کیلئے کام کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.