Masael Quetta

گرینڈ الائنس ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

1 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 12 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کااعلان جبکہ احتجاج جاری رہے گا،عبدالمالک کاکڑ

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کی جانب سے دھرنے کے متعلق سماعت کی اور دونوں فریقین کو ہدایت کی کہ دھرنے کے حوالے سے پیر تک رپورٹ تک جمع اور دھرنے کو ختم کیا جائے جبکہ میٹرک کے امتحانات میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات میٹرک امتحانات سے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گرینڈ الائنس میں شامل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی حبیب الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کی ملاقات کے دوران گرینڈ الائنس کے مسائل اور خاص کر میٹر ک کے امتحانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ میٹرک کے امتحانات میں مزید خلل نہیں ڈالیں گےاور نہ ہی طلبا و طالبات کی سال ضائع ہونے دینگے اس سلسلے میں آج سے ہونے والے میٹرک کے امتحانات باقاعدہ شیڈویل کے مطابق ہونگے جس میں تمام اساتزہ ڈیوٹی پر حاضر ہو کر امتحان لینگے گرینڈ الائنس کے رہنما حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے مذاکرات کے بعد کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم سے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔اس سلسلے میں تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد میٹرک کے امتحانات میں شامل ہوکر امتحانات دینے میں تعاون کریں اور اپنے ڈیوٹیاں کو یقینی بنائی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.