MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے لیے نیا بل متعارف

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان میں کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے لیے ضابطے متعارف کروانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت جلد “ورچوئل ایسٹس بل 2025” پیش کیا جائے گا۔

مسائل نیوز کے مطابق، حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی جانب سے پیش کردہ بل نہ صرف کرپٹو کرنسیز اور ورچوئل ایسٹس کی تجارت اور ضابطوں کو قانونی حیثیت دے گا بلکہ پاکستانی روپے کی پشت پناہی میں ایک ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کروائے گا۔ یہ کرنسی اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق قانونی ہوگی۔

بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ ملک میں “ورچوئل ایسٹ زونز” قائم کیے جائیں جو مالی استحکام، سرمایہ کاروں کے تحفظ، اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ، ورچوئل کرنسی ایکسچینجز اور پروائیڈرز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے معیار اور رہنما اصول فراہم کیے جائیں گے۔

بل کے تحت ایک “نیشنل ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری کمیشن” کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو ورچوئل ایسٹس کی نگرانی کرے گا، ان کے فوائد اور خطرات کا جائزہ لے گا، اور ملک میں ان کے انتظام کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک تیار کرے گا۔

اس بل کا مقصد کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانا اور عوام کا مالیاتی نظام پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ کمیشن خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کرنے اور ڈیجیٹل اثاثوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

یہ مجوزہ قانون پاکستان کے مالیاتی نظام میں جدت اور ورچوئل کرنسیز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.