سائنسی نمائش کے زریعے طلبہ کی زہنی صلاحتیوں کی جانچ کی جاسکتی ہیں،علامہ آصف حسینی کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) دی سٹی آف نالج اسکول کے زیر اہتمام سائنسی نمائش کی تقریب کا اہتمام، تقریب میں علامہ آصف حسینی، سماجی رہنما کاشف حیدری، آفتاب زیدی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء و طلبات کی تیارکردہ پروجیکٹس کا بھی معائنہ کیا اور نمائش میں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طلبات میں انعامات بھی تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آصف حسینی، کاشف حیدری و دیگر نے کہا کہ سائنس پروجیکٹس طلبہ کو کچھ وقت کیلئے نصابی کتابوں سے نکال کر عملی زندگی میں لے آتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سائنسی نمائش سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائنسی نمائش کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ طلبہ کو کتابیں پڑھانے کے ساتھ عملی زندگی میں سائنس کے تجربات کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی نمائش کے زریعے طلبہ کی زہنی صلاحتیوں کی جانچ کی جاسکتی ہیں چونکہ بچوں کے سوچنے کا انداز بڑوں سے مختلف ہوتا ہیں اس لئے وہ اپنی سائنسی ماڈلز کی بناء پر ایسی کئی چیزیں بنالیتے ہیں جنہیں مزید بہتر کرکے حقیقت میں کوئی نئی چیز ایجاد کی جاسکتی ہیں۔ اسکول میں طلبہ و طلبات جو پڑھتے ہیں اسے حقیقی زندگی کے مسائل کے حل کیلئے سائنسی ماڈلز پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ و طلبات کے سائنس ماڈلز بنانے سے سمجھ میں آتا ہے کہ انہیں جو پڑھایا گیا ہے اسے حقیقی زندگی کے مسائل حل کرنے کیلئے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہیں اور طلبہ طلبات میں نئی صلاحتیں ابھر کر آتی ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں کے سامنے […]