کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بلوچستان کور نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی دستوں کے کام کا معائنہ کیا۔ کمانڈر بلوچستان نے زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کی۔زخمیوں کی عیادت کی۔
پاکستان آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ہرنائی میں تیزی سے امدادی کارروائیوں میں سے مصروف ہے۔ فوج اور ایف سی کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس ضروری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں ۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدید زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیے گئے ۔