Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کے حامی ہیں : آرمی چیف

0 239

 

راولپنڈی(مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان، افغانستان میں امن، استحکام کی ہمہ جہت کاوشوں کے لیے پرعزم ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انکلوسو افغان حکومت کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کے لئے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو جلد ہوگی ۔اس حوالے سے قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں ۔دیکھتے ہیں معاملات آگے کس طرح چلتے ہیں ۔ہر ملک کی خواہش ہے کہ صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو کریں۔

کانگریس میں پیش ہونے والے پاکستان مخالف بل کے بارے میں میں انہوں نے کہا کہ اس بل سے پریشان ہونے کی ضروت نہیں کیونکہ گانگریس میں سیکڑوں بل پیش ہوتےہیں ضروری نہیں کہ وہ قانون بنے ۔

واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین گزشتہ روز بھارت کے دورہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔ انہوں نے دفترخارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ میں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جس میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.