Ultimate magazine theme for WordPress.

برطانیہ نے پاکستان میں لگی تین قسم کی ویکسین ماننے کا اعلان کردیا

4 600

برطانیہ (مسائل نیوز)برطانیہ نے پاکستان میں لگی تین قسم کی ویکسین ماننے کا اعلان کردیا

برطانیہ نے دنیا کے 47 ممالک کو اپنی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے

- Advertisement -

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کیا، برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کا کہنا تھا کہ جن 47 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا ہے وہاں سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو اب ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا اعلان کردہ 47 ممالک پیر سے برطانیہ کی جاری کردہ ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اب برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں صرف 7 ممالک شامل رہ گئے ہیں ،برطانیہ نے گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو پاکستان کو اپنی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا تھا۔

گرانٹ شاپس کے مطابق پیر صبح 4 بجے کے بعد پاکستان سمیت 37 ممالک سے آنے والوں کے ویکسینیٹڈ سرٹیفکیٹس قابل قبول ہوں گے ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا لیکن تمام مسافروں کے لیے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا ، ایسٹرا زینیکا، فائزر، ماڈرنا اور جانسن ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ سے استثنیٰ ہو گا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ اکتوبر سے برطانیہ میں منظور شدہ چار ویکسینز (AstraZeneca/Pfizer/Moderna/ Janssen) میں سے کسی ایک کی پاکستان میں مکمل طور پر ویکسین لگائے جانے پر آئی سولیشن ہونے یا پری ڈیپارچر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی اسی ضمن میں برطانوی شہریوں کی واپسی کے قوانین بھی بدل گئے ہیں جن کے تحت مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ برطانوی شہریوں کو وطن واپس آنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے ویکسین نہ لینے والے برطانوی شہریوں کو سفر سے واپس آنے پر اب بھی آئی سولیشن میں رہنے کی ضرورت ہوگی خواہ وہ ملک ریڈ لسٹ میں شامل نہ بھی ہو

Leave A Reply

Your email address will not be published.