Ultimate magazine theme for WordPress.

مسلمان شوہر کا بیوی کو سالگرہ پر 6 کروڑ کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0 536

دبئی (مسائل نیوز)دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس کا تحفہ پیش کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس کا تحفہ پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم امجد ستارہ بی سی سی کنٹریکٹ فرم کے مالک ہیں اور انھوں نے اپنی اہلیہ مرجانا کو ان کی 22 ویں سالگرہ پر رولز رائس ریتھ گفٹ کی ہے۔ مرجانا امجد کی کنٹریکٹ فرم میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کام کرتی ہیں،اہلیہ کو 6 کروڑ پاکستانی روپے

- Advertisement -

کی مالیت کے برابر قیمتی تحفے جیسا سرپرائز دینے کی ویڈیو امجد ستارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئی ہے۔اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی تحفہ دینے والے امجد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد انھوں نے اپنی اہلیہ کو خاص تحفہ دینے کا سوچا تھا، اسی لیے اہلیہ کو سرخ رنگ کی نئی اور قیمتی گاڑی تحفے میں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.