Ultimate magazine theme for WordPress.

آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی کی قیمت اور ٹیکس مزیدبڑھانے کا مطالبہ

2 187

اسلام آباد (مسائل نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید ٹیکس اقدامات کرے تاکہ سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجائے۔دوسری جانب عالمی بنک نے آؤٹ لْک رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے رپورٹ

- Advertisement -

کے مطابق تیل اور اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی بڑھے گی۔ عالمی بینک نے ساؤتھ ایشیائی ممالک کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان،عالمی بینک رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 میں معاشی شرح نمو 4.0 فیصد تک پہنچ جائے گی حکومت کو بیرونی ادائیگیوں دباؤ اور مالی چیلنجز کا سامنا ہے رپورٹ کے مطابق حکومت مالیاتی چیلنجر کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں پالیسی شرح میں اضافہ کیا ہیحکومت توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے عالمی بینک رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک ہو سکتاترسیلات زر کی آمد متوسط ??ہونے کی توقع ہے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7.0 فیصد تک رہنے کا تخمینہ آئندہ مالی سال قبل ازانتخابات اخراجات سے مالی خسارہ 7.1 فیصد تک رہ سکتاآمدنی بڑھانے کیلئے جی ایس ٹی ہم آہنگی کی ضرورت ہے رپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں معاونت کرے گاپاکستان اور آئی ایم ایف کا قرض پروگرام جاری رہے گا۔

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف نے بجٹ 2022-23میں ایف بی آر کے ہدف پر نظرثانی کرنے اور […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات، نئی شرائط بھی سامنے آگئیں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.