Ultimate magazine theme for WordPress.

لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا

1 197

لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کو بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، اس دوران سی ٹی او‘ قائم مقام سی ای او پی سی بی اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 60 لاکھ گاڑیاں چلتی ہیں اور ٹریفک جام ہونے سے فضا آلودہ ہوجاتی ہے کیوں کہ اگر 50 فیصد ٹریفک جام ہو تو 15 لاکھ گاڑیاں سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔ تمام دلائل اور رپورٹ کی روشنی میں لاہور ہوئی کورٹ نے دوران میچز ٹریفک بلاک نہ کرنے کا حکم دے دیا اور اپنے ریمارکس میں عدالت نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی نہیں کی جاسکتی ، لاہور ہائی کورٹ نے 12 اکتوبر کو ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.