Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران خان سے میری وابستگی کسی وزارت یا عہدے کی محتاج نہیں،فیاض الحسن چوہان نے اہم بیان جاری کردیا

1 170

لاہور (مسائل نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چودہ سال سے وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیم کا کھلاڑی اور سپورٹر ہوں،وزیرِ اعظم عمران خان سے میری وابستگی کسی وزارت یا عہدے کی محتاج نہیں،میں کل، آج اور آئندہ بھی ہر موقع اور ہر پوزیشن پر عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان اور پنجاب حکومت کا دفاع میری سرشت میں شامل ہے۔ میری پوری توجہ محکمہ جیل خانہ جات کو بہتر بنانے کی طرف ہو گی۔ آئندہ چند ماہ میں قیدیوں اور

- Advertisement -

جیل ملازمین کی فلاح کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کا دفاع اور اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیتا رہوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.