ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ معاشرتی نظام و ترقی میں کلیدی کردار ہے جو عمران خان وژن اور پارٹی منشور ہے کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت جاری رکھیں گے بالخصوص عوامی پذیرائی اس بات کی عکاسی اور دلیل ہے کہ 12 ستمبر کویٹہ کے عوام تبدیلی کے نشان بلے پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں گی اور 25 جولائی جنرل الیکشن کی طرح نام نہاد سیاستدانوں کے ٹولے کو مسترد کرینگے جس انداز سے عوامی جذبہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں دیکھا جارھا ھے وہ مثالی ھے پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی کے بعد انکے امیدوں پر پوری اترے گی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں لوگوں کی پی ٹی آئی کی حمایت پارٹی امیدواروں کی جیت کی عکاسی کرتی ھے جس سے مخالفین پریشان ہیں پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اس سلسلے میں دن رات محنت کرکے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچانے میں مصروف عمل ھے اور 12 ستمبر کو انکی محنت رنگ لائی گی اور ہم سرخرو ہو نگے پی ٹی آئی کے ورکرز الیکشن کے لئے دن بھرپور الیکشن کمپین کے علاوہ الیکشن کےدن ممکنہ طور پر ووٹر سے ووٹ کاسٹ کرا اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانا ھے اور تبدیلی اور مثبت انقلاب میں اپنا کردار ادا کرنا ھے
محمد آصف ترین
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی
سینٹرل ریجن بلوچستان