MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

چوہدری فواد حسین کی این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (ویب ڈسیک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں مکمل لاک ڈائون کردیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے سائنسی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے،وزیراعظم عمران خان کے وژن اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کی ایک متوازن حکمت عملی اپنائی جس کا محور غریب اور دیہاڑی دار طبقہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ

- Advertisement -

اگر ملک میں مکمل لاک ڈائون کردیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ آج این سی او سی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کورونا کی چوتھی لہر کا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے، آج ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے، سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کی پوری دنیا نے تعریف کی، ہم نے کورونا وبائ￿ کا بھی مقابلہ کیا اور اپنی معیشت کو بھی مضبوط بنایا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں این سی او سی کی انتھک کاوشوں اور دلچسپی کے باعث ممکن ہوئی ہیں جس پر این سی او سی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.