Ultimate magazine theme for WordPress.

پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنا کر احساس محرومی کا خاتمہ اور زخموں پر مرہم رکھے گی : علی مدد جتک

2 768

پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنا کر احساس محرومی کا خاتمہ اور زخموں پر مرہم رکھے گی : علی مدد جتک

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءوسابق صوبائی وزیرحاجی میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قدآور شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں ،پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنا کر احساس محرومی کا خاتمہ اور زخموں پر مرہم رکھے گی ،نئے شامل ہونے والوں سے پارٹی بلوچستان میں مضبوط اور سندھ کی طرز پر گڑھ بنے گی ۔ان خیا لات کااظہار انہوں نے 24نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی میر علی مدد جتک نے کہاکہ آج کوئٹہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بہت بڑا بریک تھرو ہوگا بلوچستان کے قدرآور شخصیات سابق وزیراعلیٰ ورکن صوبائی اسمبلی نواب ثناءاللہ زہری ،سا بق گورنرووفاقی وزیر جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ سمیت ایک درجن کے قریب سابق وفاقی وصوبائی وزراء،اراکین اسمبلی وسینیٹرز پیپلزپارٹی کا حصہ بنے گابلوچستان کی عوام ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پراعتماد کااظہار کررہی ہے بلوچستان میں ایسا ہلچل مچاہواہے اور بلونئے شامل ہونے والوں سے پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی بلکہ آئندہ حکومت ہماری جماعت بلوچستان میں بنائے گی ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بلوچستان میں حکومت میں آنے سے نہ صرف احساس محرومی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیاجائے گا بلکہ صوبے کے لوگوں کو جو زخمی دئےے گئے ہیں پیپلزپارٹی ان زخموں پر مرہم رکھے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.