Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان تمام تر شعبوں میں پسماندگی کاشکار ہے،غلام نبی مری

1 921

بلوچستان تمام تر شعبوں میں پسماندگی کاشکار ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ(مسائل نیوز ڈیسک  ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی پانچویں برسی کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں شہداءکی خدمات ،جدوجہد ،قانونی طورپر بلوچستان کو آئینی دائرے میں اجاگر کرنے ،لاپتہ افراد کی بازیابی اورسیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز بلند کرنا، صوبے کے ساحل وسائل ،18ویں آئینی ترمیم ہو یا بلوچستان کے حقوق کیلئے جس طرح قانونی ،آئینی طورپر اپنا کردارادا کیا تھا انہی کی وجہ سے صوبے کے کریم کی حیثیت رکھنے والے وکلاءکو نشانہ بنا کر ہم سے الگ کرکے ظلم ،جبر اور قتل وغارت گیری کانشانہ بنایاگیاکیونکہ غیر جمہوری ونادہندہ قوتوں کو معلوم تھا

- Advertisement -

کہ بلوچستان کے وکلاءنے جس انداز میں عدلیہ کی بحالی کے صوبے کے جملہ مسائل کواجاگر کرنے اور وسائل پر واک واختیار کیلئے آواز بلند کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوآواز اٹھایا تھا پوری دنیا کی طرف سے موقف کی تائیدکی جارہی تھی انہوں نے کہاکہ وکلاءکو شہید کرکے وہ سلسلہ روکنے کی کوشش کی گئی اور ہم سے ایک نسل چھین لیا وکلاءکی شہادت سے جو خلاءپیدا ہوئی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے مدتیں درکار ہیں ،بلوچستان پہلے سے تمام تر شعبوں میں پسماندگی کاشکار ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پرمشتمل جوڈیشل کمیشن نے جو خامیاں بیان کی تھی اور جوسفارشات مرتب کی تھی ان پرعملدرآمد سے ہی ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہے

اس سانحہ کے محرکات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام شہید وکلاءکی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 8اگست کو شام 4بجے بروز اتوار کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے جس میں سیاسی رہنماء،وکلاءڈاکٹرز ،صحافی ،سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہید وکلاءکی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریگی ۔تمام عوام ،قوم وطن دوست ،علم کے طلب گار ،قانون دوست سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے پروگرام میں شرکت کریں اور اپنے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.