Masael Quetta

شہدائے آٹھ اگست کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی: ضیاء لانگو

1 422

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسائل نیوزڈیسک
کوئٹہ 7اگست:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہدائے آٹھ اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے شہدائے 8اگست کی پانچویں برسی پر خصوصی پیغام میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ  انسانیت و تہذیب کے دشمنوں نے اس سانحے کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایاامن کے قیام کیلئے لڑی جانے والی اس جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سانحہ کوئٹہ بہت بڑا سانحہ تھا مگر سانحہ کوئٹہ سمیت دیگر واقعات میں وکلاء کی بڑی تعداد کی شہادت ہوئی اور کئی زخمی ہوئے اس سانحہ کے باوجود وکلاء برادری اپنے فرائض اور عدل و انصاف کی جنگ ثابت قدمی سے جاری رکھے ہوئے ہے اور ثابت کردیا کہ وہ جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کا عزم رکھتے ہیں جو کہ ایک قابل فخر اقدام ہے جس پر پوری قوم کو  فخر ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.