Ultimate magazine theme for WordPress.

سانحہ 8 اگست کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے،: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

4 706

مسائل نیوز ڈیسک

- Advertisement -

کوئٹہ 7 اگست: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، بزدل دہشت گردوں نے معاشرے کے پڑھے لکھے اور حساس طبقے کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے ہمارے دلوں پر وار کیا، صوبے کے عوام اور حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلاء کی برسی پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ امر اطمینان کا باعث ہے کہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا، سانحہ میں ہم سے بچھڑنے والے شہید وکلاء کی یادوں کو بھلایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی انہیں واپس لایا جاسکتا ہے تاہم حکومت نے شہداء کے لواحقین کی معاونت اور زخمی وکلاء کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑی تعداد میں وکلاء کی شہادت سے شعبہ قانون میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لئے نوجوان وکلاء کو اسکالر شپ پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے مطلوبہ نتائج برآمد ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید وکلاء نے اپنے لہو سے قربانی کی جو تاریخ رقم کی ہے اسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور صوبے میں دیرپا بنیادوں پر امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے شہید وکلاء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیاہے،۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.