Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شہباز شریف کے خلاف ہو گئی

0 277

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شہباز شریف کے خلاف ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے، ہمیں کسی کے ساتھ مفاہمت نہیں کرنی، شہباز شریف نے محاورے کے طور پر کہا تھا

- Advertisement -

کہ پاں پکڑنے کو تیار ہوں، بلاول کی ایسی گھٹیا باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا۔شاہد خاقان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا بلاول سے ایسی ہی گھٹیا بات کی توقع کر سکتا ہوں، بہتری کی امید نہیں ہے، جو اپنے منہ سے کہے میں نظریاتی ہوں وہ نظریاتی نہیں ہوتا، جو جماعت اصولوں پر کھڑی ہے وہ ہے ن لیگ۔انھوں نے کہا ہر شخص مسلم لیگ ن سے خائف ہے، حکومت ہو یا اپوزیشن ہر کوئی مسلم لیگ ن کی بات کرتا ہے، حکومت کی جانب سے ن لیگ میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،

حکومت کے ہی لوگ کچھ دن پہلے تک شہباز شریف کی تعریفیں کر رہے تھے، سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد ان پر تنقید شروع کی گئی۔شاہد خاقان نے آصف علی زرداری کے بیان پر بھی رد عمل میں کہا نواز شریف نے کم زور ڈومیسائل کے ساتھ زیادہ پیشیاں بھگتی ہیں، آصف زرداری کا ڈومیسائل تو مضبوط ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.