Ultimate magazine theme for WordPress.

بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا،شیخ رشید احمد

1 697

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا ہے کہ بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کا معاملہ رواں ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا، اگر کابینہ انہیں کالعدم قرار دیتی ہے تو تنظیم کالعدم ہوجائے گی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں طنزیہ کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے،

- Advertisement -

ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کشمیر میں کیا کریں گے کیونکہ عمران خان وہاں سے جیتیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے لیکن اس کے لیے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے منشیات نہیں بلکہ باہر سے منشیات

ملک میں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس نہ لینے تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے قبل ازیں انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرکے ایلین کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو ایلین کارڈ پر بینک اکانٹ کھولنے، کاروبار کرنے، سسم کارڈ خریدنے اور سفری سہولتیں میسر ہوگی

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)سعودی عرب نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مملکت میں غیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.