اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈر شپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے۔