Masael Quetta

کینیڈا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے،عمران خان

3 766

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے،اسلاموفوبیا تدارک کیلئے عالمی برادری کے کْلّی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نڑاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بیحدافسردہ ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی

- Advertisement -

ممالک میں بڑھتیاسلاموفوبیا کی علامت ہے۔عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا تدارک کے لیے عالمی برادری کے کْلّی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند دیا ، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.