Ultimate magazine theme for WordPress.

اتنا بڑا ٹرین حادثہ ہوا مگر حکمرانوں کے چہروں پر ندامت نہیں تھی،شاہد خاقان عباسی

0 385

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اتنا بڑا ٹرین حادثہ ہوا مگر حکمرانوں کے چہروں پر ندامت نہیں تھی، وزراء نے کہا اپوزیشن کا کیا دھرا ہے ، موجودہ حکومت آج تک کوئی مثبت کام نہیں کر سکی ،ٹریک کی مرمت کا پیسہ آخر کہاں گیا؟ حادثہ کیوں پیش آیا؟ 1948ء سے 2018ء تک پاکستان کی تاریخ میں کوئی انتخابات شفاف نہیں ہوئے، اگر ملک کو تاریخ کے پہلے شفاف الیکشن ملے تو رزلٹ عوام دیکھیں گے،

- Advertisement -

کمیشن پر کمیشن بنتا ہے، ہر کمیشن پیسہ کھانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا، کمیشن کا مقصد چوری کو چھپانا ہوتا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء نے حادثے پر کہا کہ یہ اپوزیشن کا کیا دھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حکومت ہے جو آج تک کوئی مثبت کام نہ کر سکی، موجودہ حکومت ملک کے کسی مسئلے کو حل نہ کر سکی، ریلوے میں مرمت کا کام نہیں ہوا بلکہ کمیشن بنایا گیا، ملک کا واحد مسئلہ کمیشن کھانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.