فرح خان نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق فرح خان نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لیگل نوٹس بھیجا ہے جس کے متن میں لکھا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں فرح خان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔متن میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی، وہ سات روز میں معافی مانگے۔ معافی نا مانگنے کی
- Advertisement -
صورت میں 5 ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔