MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کیلئے پیسے کیوں نہیں ؟شاہ محمود قریشی حکومت پر برس پڑے

1 160

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 84 رکنی کابینہ، پی ایس ایل، غیر ملکی دوروں کیلئے پیسے موجود ہیں، الیکشن کیلئے پیسے نہ ہونے کا حکومت بہانہ بنا رہی ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ہو سکتے ہیں پر الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو کہوں گا آئین نے شفاف الیکشن کی ذمہ داری دی ہے، انہیں کہیں گے آئیں مل بیٹھ کر ایسے الیکشن کرائیں جس پر انگلی نہ اٹھے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پی ڈی ایم کی ایکسٹینشن ہیں، گیلپ سروے کو پڑھ لیں یہ لوگ کہاں کھڑے ہیں، جیل بھرو تحریک کا مقصد انتخابات کا حصول تھا، انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے، چودھری پرویز الہیٰ نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، ان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.