اسپیکر قومی اسمبلی سے بابر اعوان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(مسائل نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطاق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا جائے گا، وزارت پارلیمانی امور اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے مؤثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی، پوری کوشش ہوگی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔