Ultimate magazine theme for WordPress.

موٹاپا کم کرنے کے لیے دیسی گھی اس طریقے سے استعمال کریں

0 306

لاہور(مسائل نیوز)آج کے دور میں ہر کوی سلم ، اسمارٹ اور جوان دکھنے کی خواہش رکھتا ہے جس کے لئے بہت جتن بھی کرنے پڑتے ہیں۔

موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے طرح طرح کی ڈائٹس، مشروب اور ورزشیں کی جاتی ہیں جبکہ خوبصورت دکھنے کے لئے مہنگی کریموں کا استعمال اور بیوٹی پارلر کے چکر لگائے جاتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی چیز اور اس کے استعمال کے حوالے سے بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ خوبصورت بھی نظر آئیں گے۔

دیسی گھی، ایک ایسی چیز ہے جس کے استعمال سے انسان موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے اور لمبی عمر تک جوان بھی نظر آسکتا ہے۔

دیسی گھی سے وزن میں کمی:
اگر آپ دیسی گھی کا استعمال کر کے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں 44 گرام سے 77 گرام تک دیسی گھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ مقدار سارے دن کے کھانے لیے ہے اس سے زیادہ مقدار بڑھانے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

دیسی گھی اور خوبصورتی:
اگر خواتین کی آئی بروز اور پلکیں گھنی نہیں ہیں وہ گھی کو اپنی پلکوں اور بھوئوں پر لگائیں اور کچھ ہی وقت میں فائدہ پائیں۔

• اگر چہرے اور جسم پر جھریا ں پڑ گئی ہیں تو گھی کو دہی کے ساتھ ملا کرچہرے پر روزانہ لگائیں اس سے ہ صرف آپ کی جھریاں کنٹرول میں آئیں گی بلکہ سکن ٹائٹ بھی ہوجائے گی۔

• روکھی ہوئی خراب جلد کو چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو آپ گھی کو چہرے پر روزانہ رات کے وقت لگا کر سوجائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔

• سن برن کی وجہ سے چہرے کی رنگت ہلکی پڑ گئی ہے تو ٹماٹر کے رس میں
​​​​​​​ گھی ملا کر استعمال کریں۔

• بال آپ کے خراب ہوگئے ہیں مہنگی دوائیں کسی کام نہیں آرہی ہیں تو ہفتے میں دو مرتبہ گھی کو بالوں میں لگائیں اور بالوں کی مضبوطی بڑھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.