Ultimate magazine theme for WordPress.

”پاکستان بہترین ملک ہے“انگلش بولر ٹائمل ملز نے دورے کی خواہش ظاہر کردی

1 211

لندن (مسائل نیوز)انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرکٹر ٹائمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین ملک قرار دیتے ہوئے جلد پاکستان کے دورہ کی خواہش ظاہر کردی ہے۔29 سالہ ٹائمل ملز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، پاکستان کرکٹ کیلئے ایک بہترین وینیو ہے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ملز نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کیا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر تو

- Advertisement -

تبصرہ نہیں کرسکتے لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ ان کی ذاتی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد وہ پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کرکٹ کھیلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.