السی اور سونف کا قیمتی نسخہ پیٹ کی بڑھی ہوئی توند ختم کریں
اسلام آباد(مسائل نیوز) سونف اور السی ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ کی حیران رہ جائیں گے ۔ اس علاج کو صرف تین دن استعمال کرنےسے ہارمونز کابگاڑ، PCOپرابلم، وزن کا بڑھنا، کولیسٹرول ، جسمانی سوجن، قبض اور گیس جیسے مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔ السی کے بیج زمانہ قدیم سے ہی ادویات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ صحت مند زندگی کے لیے ان کو بے حد ضروری سمجھاجاتا ہے ۔ السی کے بیج اومیگا تھری،فیٹی ایسڈ، ریشہ اور پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں۔جب کہ وٹامن بی ، وٹامن سی، اور ای اور کروٹین اور فولاداور زنک بھی
پائے جاتے ہیں۔ ا س کے علاوہ اومیگا سکس، پوٹاشیم ، کیلشیم اور فاسفورس کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ان کمپاؤنڈ کی بدولت السی کے بیج بہت سے جسمانی امراض کوکنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ السی کے بیج کی تاثیر پہلے درجے میں گرم ہوتی ہے۔ جبکہ سونف کی تاثیر دوسرے درجے میں خشک اور گر م ہوتی ہے۔ السی کی طرح سونف بھی صحت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔اگر السی کے بیج اور سونف کو ملاکر استعمال کیا جائے تو آپ کی سوچ سے بڑھ کر فائدہ ہوگا۔ السی کے بیج اور سونف ایک ایک کھانے کا چمچ لے کر دو کپ پانی میں اچھی طرح پکا لیں۔ جب پانی ایک کپ بچ جائے تو اس پانی کو چھان کر دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔ کینسر، رحم کی رسولی، جوڑوں کا درد، شوگر، نظر کی کمزوری ، ہارمونز کی خرابی ، وزن کا بڑھنا، PCOپرابلم، خواتین کے امراض ، جسمانی سوجن ، گیس او رقبض جیسے امراض انشاءاللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ دیسی علاج کوئی بھی ہو۔ امراض کو قابو کرنے میں تھوڑا وقت لیتا ہے۔ لیکن بیماری کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے ختم کرتا ہے ۔ دوسری بات کہ آپ کوئی بھی علاج شروع کریں پہلے تین سے چار دن میں مریض کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کا فائدہ ہے یا نہیں۔ تو علاج کے دوران صبر سے کام لیں۔ اگر محسوس کریں تو فائدہ ہو رہا ہے تو اس علاج کو جاری رکھیں۔