Ultimate magazine theme for WordPress.

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک شخص ہزاروں سعودی ریال اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا

0 198

پشاور(مسائل نیوز) باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک شخص ہزاروں سعودی ریال اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر 50 ہزار سعودی ریال کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، کارروائی ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے کی۔

- Advertisement -

اے ایس ایف اہل کاروں نے نجی ایئر لائن سے دبئی جانے والے مسافر سے پچاس ہزار سعودی ریال برآمد کیے، مسافر عادل احمد نے یہ رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ریال برآمد کیے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.