Masael Quetta

پرویز مشرف نے طاقتور طبقے کو این آر او دے کر ملک پر سب سے بڑا ظلم کیا، عمران خان

0 603

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے طاقتور طبقے کو این آر او دے کر ملک پر سب سے بڑا ظلم کیا، طاقتور طبقوں نے عوام کے پیسے ڈاکہ ڈالا تھا ،طاقت ور ہمیشہ قانون سے اوپر رہنا چاہتا ہے،

- Advertisement -

پاکستان کا المیہ رہا کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون بن گیا، پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا ملک ایشیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گیا ہے،حکومت انصاف کی فراہمی کے لیے درکار وسائل دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ منگل کو یہاں ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق جنرل پرویز مشرف نے جس طاقتور طبقوں کو این آر او دیا، انہوں نے عوام کے پیسے پر ڈاکا ڈالا تھا اس لیے وہ کیسے یکطرفہ فیصلے کے تحت کسی کو این آر او دے سکتے تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.