بڑے چینلز مارننگ شوز کی میزبان کو کتنے لاکھ ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں؟
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ مجھے 2012 میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ملتے تھے۔
اداکارہ آمنہ ملک حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے بطور مارننگ شوز میزبان سیلری کا سوال کیا۔
جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ 2012 میں مجھے نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کی میزبانی کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی لیکن یہ پیسے بھی اس وقت میرے لیے بہت زیادہ تھے کیوں کہ میں اس سے قبل اسکول ٹیچر تھی جہاں میری سیلری 16 ہزار تھی لیکن بعد میں مجھے 3 لاکھ تنخواہ ملی۔
دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے بڑے چینلز سے مارننگ شو ہوسٹ کی پیشکش کی جاچکی ہے جس کیلئے چینل نے مجھے 10 لاکھ روپے ماہانہ کی پیشکش کی لیکن سنجیدہ کونٹینٹ نہ ہونے کی وجہ سے نے یہ آفر مسترد کر دی تھی۔
اداکارہ نے دوران شو یہ بھی دعویٰ کیا کہ بڑے چینلز مقبول میزبان کو اب 15 لاکھ روپے ماہانہ دے سکتے ہیں۔